حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج بی جے
پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا اثر بہار میں صفر ہو نے والا
ہے۔انہوں نے بی جے پی کے پی ایم امیدوبار
نریندر مودی کی جانب سے رگنگ کے
الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے تیسرے محاذ کو تائید سے متعلق کئے
گئے سوال کا جواب اس انداز میں دیا کہ نتائج کے بعد ہی اسکے بارے میں کوئی
فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔